شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / تحریک انصاف کے سردار عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

تحریک انصاف کے سردار عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

لاہور: (پاک نیوز) تحریک انصاف کے سردار عثمان بزدار اپنے مدمقابل ن لیگ کے حمزہ شہباز کو شکست دے کر وزیراعلی منتخب ہو گئے. عثمان بزدار نے 186 اور ہارنے والے حمزہ شہباز نے 159 ووٹ حاصل کئے. انتخاب کیلئے رائے شماری کا عمل ڈویژن ووٹنگ کے ذریعےمکمل کیا گیا.پنجاب اسمبلی میں آج قائد ایوان کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی اور تحریک انصاف کے سردار عثمان بزدار صوبے کے 26ویں وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے، نومنتخب وزیراعلی نے توقع کے مطابق 186 ووٹ حاصل کئے جن میں 176 ووٹ تحریک انصاف کے تھے جبکہ 10 ووٹ ق لیگ کے اراکین نے عثمان بزدار کو دئے جبکہ انکے مدمقابل ن لیگ کے حمزہ شہباز 159 ووٹ لے سکے۔ عثمان بزدار کی جیت اور حمزہ شہباز کی شکست پر ن لیگی اراکین نے نعرے بازی شروع کر دی اور سپیکر کے ڈائس کا گھیراو کیا

یہ بھی پڑھیں  اب این آراوکی باری آگئی