پاکستانتازہ ترین

چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا

moonکراچی(نامہ نگار) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا ہے اور ملک بھر میں پہلا روزہ جمعرات گیارہ جولائی کو ہو گا۔ کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین اور علمائے دین نے بھی شرکت کی۔اجلاس کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور اس دوران ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس کے خاتمے پر چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے چاند نظر نہ آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ زونل کمیٹیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔ مفتی منیب نے کہا کہ مرکزی اور زونل کمیٹیوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ یکم رمضان 1434 ہجری 11 جولائی 2013 بروز جمعرات کو ہو گا۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تنظیم اہل سنت نے لنڈی کوتل میں مساجد سے بدھ کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی نورالحق قادری اس تنظیم کے سربراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  آزاد کشمیر کی پیپلز پارٹی حکومت کا دھرنا اور ’’بلیک میلنگ ‘‘!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker