تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کا نہم رزلٹ2018ء شاندار رہا

چونیاں(افضل شاہین)گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کا نہم رزلٹ2018ء شاندار رہا۔31 طلبہ نے A+گریڈ حاصل کیا۔ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحان میں ہونہار طالب علم حارث علی نے 488 نمبر کیساتھ سکول کی 71 سالہ تاریخ1947) تا 2018) میں سب سے زیادہ نمبر لینے کا ریکارڈقائم کر دیااور ضلع قصورمیں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے سکول کانام روشن کر دیا،ابوزرنے 479نے نمبر کیساتھ دوسری، محمد اکرام فیض نے476نمبرکیساتھ تیسری پوزیشن پوزیشن حاصل کی۔ حافظ ابوہریرہ نے 475کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ نہم سالانہ امتحان 2018 ء میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم حارث علی،محمد اکرام فیض نے کہا کہ ان کی کامیابی والدین کی دعاؤں اساتذہ الطاف حسین، محمد رمضان شاہین اور محمد افضل شاہین کی خصوصی توجہ اور رہنمائی کی بدولت ہے اور انہوں نے ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت اورملک و قوم کی خدمت کا عزم کیا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں ،والدین و معززین علاقہ نے اس شاندار رزلٹ پر پرنسپل ملک اللہ داد، وائس پرنسپل عاکف ندیم،کلاس انچارجوں الطاف حسین،محمدرمضان شاہین، ندیم رشید، حافظ مدثر وکیل کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ مبارکباد دی او ر اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اس کارکردگی کومستقبل میں بھی برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  فلم سٹار میرا کا عمران خان کو مشورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker