بین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان نے ایسی شاندار مہمان نوازی کی کہ پاوں زمین پرنہیں لگنے دئیے۔نوجوت سنگھ سدھو

نئی دہلی (ڈیسک نیوز ) سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایسی شاندار مہمان نوازی کی کہ پاوں زمین پرنہیں لگنے دئیے۔نوجوت سنگھ سدھو نے وطن واپس لوٹ کر بھی پاکستان کی مہمان نواز کی تعریفوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہ پیر کے روز عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد واپس بھارت لوٹ چکے ہیں۔ بھارت واپسی پر ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں مجھے دیکھ کرجھک کرسلام کیاتو میں نے بھیدل پر ہاتھ رکھ کر جواب دیا۔انٹرویو میں انہوں نے آرمی چیف سے ہونے والی گفتگو کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آرمی چیف نے مجھ سے کہا کہ ہمیں بہادرلوگ پسند ہیں اور آپ نے یہاں آکر بہت بہادری کا مظاہر ہ کیا ہے۔یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹرکا شمار عمران خان کے دوستوں میں ہوتا ہے وہ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پاکستان آئے جہاں وہ میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنے،انہوں نے بھارت واپسی پرلاہور کے ٹکسالی بازار سے خریداری کی جہاں شہریوں نے انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker