بین الاقوامیتازہ ترین

حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاری

مدینہ منورہ(ڈیسک نیوز) لبیک اللھم لبیک، 20 لاکھ سے زائد حجاج نے رکن اعظم وقوف عرفات ادا کر لیا۔ حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاری، استغفار اور ذکر اذکار کیا گیا۔حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاری، جہاں استغفار، خوب ذکر اذکار، قیام و سجود اور درود وسلام پڑھا گیا۔ فجر کی نماز کے بعد مِنیٰ میں پڑاؤ کیا گیا۔ بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گئیں، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے قربانی بھی کی گئی اور احرام کھول دیا۔گزشتہ روز عازمین نے رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا، 20 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام نے میدان عرفات میں خطبہ حج سنا جس کا پہلی بار اردو ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔عالم اسلام کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا گیا، اسلامی روایات اور مساوات برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی پڑھی گئیں، غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ کی جانب روانگی ہوئی، جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کی گئیں

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کاکنٹینرکل پھرچلے گا:عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker