پاکستانتازہ ترین

سعودی عرب میں رواں سال 32 پاکستانی انتقال کر گئے: حج مشن

اسلام آباد(ڈیسک نیوز) مناسک حج کا آخری مرحلہ آج مکمل ہو جائے گا، دنیا بھر سے آئے حجاج کرام رمی کر کے مکہ مکرمہ کا رخ کرینگے، پاکستانی حج مشن کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں 32 پاکستانیوں کا انتقال ہوا ہے۔مناسک حج کا آج آخری مرحلہ ہے، پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آغاز 25 اگست سے ہو گا۔ حجاج کرام آج بھی تینوں شیطانوں کی رمی کے بعد شام کو منی سے مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہو ں گے۔ پاکستانی حج مشن نے کہا ہے کہ رواں سال سعودی عرب میں 32 پاکستانی انتقال کر گئے جبکہ 110 بیمار پاکستانی حجاج کو گاڑیوں کے ذریعے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  توہین عدالت بل دوسرے دن ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker