تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام جلوس نکالا گیا

eid milad jaloosحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار) حضور اکرم نبی مکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرتحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر امتیازاحمد قیس تحصیل حجرہ شاہ مقیم کے زیر اہتمام ایک پرجوش جلوس نکالا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر امتیازاحمد قیس نے کہا کہ بارہ ربیع الاول نبی رحمت ﷺ کی ولات کابابرکت دن ہے جس میں آپ ﷺ کی تشریف آوری ہوئی جو کہ پوری دنیا اور بالخصوص مسلمانوں کیلئے ہدایت و راہنمائی اور نجات کا باعث ہے ،اس ماہ مقدس کا یہ حق ہے کہ سیرت النبیﷺ کا مطالعہ کیا جائے اور اپنی زندگی کو اس کے مطابق گزارا جائے ، انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی آمد سے پوری کائنات میں اسلام کا اجالا پھیلا اور شرک کے بت پاش پاش ہو گئے،بت پرستی کے سارے باب بند ہو گئے ،گمراہی اور فرسودہ رسم و رواج سے نکل کر انسانیت نے توحید کی روشنی میں اسلامی انقلاب کا سفر شروع کیا مگر آج چودہ سو سال بعد بد قسمتی سے سیرت النبی سے منہ موڑ کر مسلمان زوال کا شکار ہو رہا ہے ،اگر آج مسلمان عزت و تکریم حاصل کرناچاہتے ہیں تو آخری الزمان نبیﷺ کی سیرت عملی طوراپنائیں جس سے دین و دنیا کی کامیابی ممکن ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب کے چنیوٹ دورہ کی وجہ سے سائلین خوار ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker