تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ہیڈ بلو کی میں عید کے چوتھے روز بھی سیا حوں کا ریکارڈ رش

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ملک بھر کی طرح ہیڈ بلو کی میں بھی عید کے چوتھے روز بھی سیا حوں کا ریکارڈ رش رہا منچلے مو ٹر سائیکلوں پر مستیاں کر تے رہے مر ینہ بو ٹ کلب اور رانا سفاری پا رک اور مچھلی کھا نے والوں کا بھی رش دیکھنے کے قابل تھا کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نپٹنے کے لئے پنجاب پو لیس ،ٹریفک پو لیس اور ریسکیو 1122تحصیل پتوکی تیار تھے تفصیلات کے مطابق لاہو رمرینہ بوٹ کلب میں آئے سیاحوں نے مو ٹر بو ٹ پر سیر کی اور واٹر سکو ٹر چلا کر اپنے خاندان کے ساتھ عید کی خوشیاں دو بالا کیں اس مو قع پر مر ینہ بو ٹ کلب کے ہما یو ں اختر نے کہا کہ اگر حکو مت ہمیں سپور ٹ کر ے تو ہم یہاں پر عوام کو بہت زبردست اور بہترین تفریح مہیا کر سکتے ہیں بلکہ لا ہور شاہدرہ سے سیاحوں کو بذریعہ مو ٹر بوٹ ہیڈ بلو کی اور واپس لا ہور بھی چھوڑ سکتے ہیں جس سے سیا ح اور بھی اپنی سیاحت کا لطف اٹھا سکتے ہیں،دوسری طرف خواتین نے بنانا بو ٹ پر رائیڈنگ کر کے خوب لطف اندوز ہو تی رہیں ۔ مو سم خوشگوار ہو نے سے رانا ریزورٹ اینڈ سفاری پارک میں بھی ریکارڈ رش رہااوہاں پر موجود سیاحوں نے کہا کہ ہیڈ بلو کی سفاری پارک میں آکر بچے انتہا ئی خوش ہوئے اور جھولوں پر کھیلتے رہے مینجر سفاری پار ک رانا عبدالقیوم نے کہا کہ سفاری پارک میں بچوں اور عورتوں کے لئے سکیورٹی کا انظام بھی کیا جاتا ہے تو کہ کوئی ناخوشگوار واقع نہ پیش آسکے ۔سفاری پارک میں مختلف قسم کے جانور دیکھ کر بچے بڑے سب ہی خوش ہو تے رہے ۔ ریسکیو 1122 تحصیل پتو کی کے انچارج عدیل اسلم نے بھی اپنی نگرانی میں کسی بھی نا خوشگوارحالات سے نپٹنے کے لئے اپنے عملہ کو مستعد اور سٹینڈ بائے رکھا مگر ایک بات یہاں قابل ذکر ہے کہ لا ہور مرینہ بو ٹ کلب کو جا نے والی سڑک انتہا ئی بری طریقہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکستہ ہو چکی ہے عوام نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ یہا ں پر سیر وتفریح کے لئے پارک تو بن چکے ہیں مگر راستے بالکل ٹوٹے پھوٹے ہیں اگر ان روڈ پر خصوصی توجہ دی جائے تو سیاحوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ہمارے اور وزیراعلیٰ کے پی کے کے مسائل ایک جیسے ہیں : قائم علی شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker