بین الاقوامیتازہ ترین

امریکی سینیٹر جان مکین انتقال کر گئے

نیویارک (ڈیسک نیوز) امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں چل بسے، وہ 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے، ان کے انتقال پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں سمیت عالمی رہنماؤں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔امریکا ایک بٖڑے سیاست دان سے محروم ہوگیا، سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں چل بسے۔ ایریزونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008 کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا لیکن وہ سابق صدر بارک اوباما کے مقابلے میں الیکشن ہار گئے تھے۔ جان مکین مغربی ورجینیا کے 34ویں گورنر بھی رہے۔ری پبلکن پارٹی کے رکن ہو کر بھی وہ اپنی پارٹی کی پالیسیوں پر کھل کر اپنے اختلافی موقف کا اظہار کرتے رہے۔ انہوں نے 35 سال سیاست میں گزارے۔ مکین امریکی فضائیہ کے پائلٹ اور ویت نام میں جنگی قیدی رہے۔ مکین 29 اگست 1936 کو پیدا ہوئے، ان کے والد امریکی بحریہ میں کمانڈر اور دادا ایڈمرل تھے۔ انہوں نے فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور لڑاکا طیارے کے پائلٹ بن گئے۔26 اکتوبر 1967 کو ہنوئی میں ان کے طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا تو میک کین شدید زخمی ہو ئے تھے لیکن جان بچانے میں کامیاب ہو ئے، انہیں جنگی قیدی بنا لیا گیا اور 15 مارچ 1973 کو انہیں رہا کیا گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکی اور عالمی رہنماؤں نے سینیٹر مکین کے انتقال پر افسوس اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ممبئی حملہ کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker