پاکستانتازہ ترین

آصف زرداری صدارتی امیدوار متوقع

لاہور (ڈیسک نیوز )اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ صدارتی امیدوار سامنے نہ آنے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے آپ کو ہی صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری نے اپنے آپ کو صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ آصف زرداری نے جان بوجھ کر اعتزاز احسن کا نام دیا تا کہن لیگ اس پر اعتراض کرےاور اس کے بعد وہ اپنے آپ کو بطور صدارتی امیدوار سامنے لائیں اور اپوزیشن جماعتیں اس پر اتفاق کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفعلی زرداری نیب اور ایف آئی اے سے بچنے کے لیے خود صدارت چاہتے ہیں۔انہوں نے اپنی پارٹی کو بھی بتا دیا ہے کہ اگر کوئی اور امیدوار سامنے لایا جاتا ہے تو پیپلز پارٹی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔واضح رہے صدر کا الیکشن 4ستمبر کوہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کی درخواست، فیصلہ محفوظ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker