تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو سٹی اور گردونواح میں ڈکیتیوں اور چوریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو سٹی اور گردونواح میں ڈکیتیوں اور چوریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری۔تاجر کی موٹر سائیکل دن دیہاڑے چور لے گئے۔چند دنوں میں درجنوں شہری موٹر سائکلوں سے محروم۔پولیس مقدمات درج نہ کرکے چوروں اور ڈاکووں کی طرفدار بن گئی،اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے اور چوری اورڈکیتی کے مقدات درج کرانے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائکل چوری کی پہلی واردات میں گزشتہ روزتاجر وسیم اکرم بھٹی اپنی ہونڈا سیونٹی موٹر سائکلLEY.8170 اپنے مکان کے باہر گلہ میں کھڑی کرکے تالہ لگا کر گھر گیا جب وہ کچھ دیر بعد واپس آیا تو نامعلوم چور اسکی موٹر سائکل چوری کرکے فرار ہوچکے تھے ۔وسیم نے اس واقع کی تحریری درخواست تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں دے دی مگر تا حال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔موٹر سائکل چوری کی دوسری واردات میں شیخ محمد اکرم نامی تاجر کے ساتھ ہوئی ۔تاجر اپنی موٹر سائکل کھڑی کرکے دوائی لینے گیاجب واپس آیا تو نامعلوم چور اسکی موٹر سائکل نمبر LEO 1835 چوری کرکے لے گئے۔چوری کی تیسری واردات نامعلوم چور درس بابا شیر بہادر کے رہائشی محمد ارشد کے ساتھ ہوئی جو اپنا منی ٹرک نمبر LED 7371 کھڑا کرکے بکرے خریدنے گیا تو پیچھے سے نامعلوم چور اسکا چھ لاکھ روپے مالیت کا ڈالا چرا لے گئے ۔ دن دیہاڑے روڈ ڈکیتی اور چوری کی پے در پے وارداتوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے اور لوگ گھروں میں محبوس ہو کر بیٹھ جاتے ہیں۔سٹی پولیس بھائی پھیرو مظلوموں کے مقدمات درج نہ کرکے چوروں اور ڈاکووں کی حمایتی بن چکی ہے ۔عوامی سماجی حلقوں تنویر چوہدریِ،ملک عثمان اور انجمن تاجراں کے محمد منشانے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے اور نا اہل سٹی پولیس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ان رہنماؤں نے دھمکی دی کہ اگر عوام کی داد رسی نہ کی گئی تو ہم سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اور حالات کی ذمہ داری اعلی پولیس حکام پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کی بنیادی کشمیر پالیسی!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker