تازہ ترینعلاقائی

صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے 261 ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری

قصور(پاک نیوز) صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے دو سو اکسٹھ ویں سالانہ عرس کی تقریبات آج دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مزار کا رخ کررہے ہیں۔پنجاب کے صوفی شاعت خضرت بابا بلھے شاہ کے دو دو اکسٹھ ویں عرس کی تقریبات قصور میں جاری ہیں ۔ جس میں ملک کے طول وعرض کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی زائرین کی مزار پر حاضری دینے کے لیے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔زائرین دربار پر حاضری دے کر اپنی عقیدت کا اظہار کررہے ہیں ۔ ڈھول کی تھاپ اور دھمال ڈالتے ہوئے دربار پر چادر پوشی کے لئے آنے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔ آج کی تقریبات میں محفل سماں ہوگی۔ جس میں مختلف شہروں سے آنے والے قوال بابا بلھے شاہ کا کلام سنائیں گے ۔ تمام دن دھمال اور قوالیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ زائرین کی حفاظت کے لئے سی سی ٹی وہ کمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ واک تھروں گیٹس کے ذریعے زائرین کو گزارا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کشمیریوں کی آئے روز لاشیں عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے، مشعال ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker