تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ٹھیکیدار نے غریب زمینداروں اور کئی دیہاتوں کا راستہ غیر قا نونی گیٹ لگا کر بند کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ہیڈ بلو کی کے سر پھرے ٹھیکیدار نے غریب زمینداروں اور کئی د یہاتوں کا راستہ غیر قا نونی گیٹ لگا کر بند کردیا ۔ہزاروں دیہاتیوں کا شہروں سے رابطہ منقطع ۔عوام کئی کلو میٹر زائد سفر کرنے پر مجبور، دیہاتیوں اور زمینداروں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق ہیڈ بلو کی میں بند نمبر1جو کہ مالی وال ،جھگیاں ،کا مونگل کے ہزاروں مکینوں کے علا وہ دریا کے ساتھ آبادہزاروں ایکڑ کھیتوں کے جا نیکا واحد راستہ ہے ۔اس راستہ کو جا ن بوجھ کر گیٹ لگا کر بند کردیااورہزاروں دیہاتیوں کا شہروں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ اور چو کیدار نے بھی کر پشن کا بازار لگا کر ہر گزرنے والے سے سو پچاس روپے لینا شروع کر دیا ، مالی وال کے رہا ئشی محمد طارق کا کہنا تھا کہ یہ راستہ جو کہ بند نمبر 1کو جا تا ہے اور راستے میں درجنوں گا ؤں کو ملاتا ہے جو کہ قیا م پاکستان سے قبل بنا ہوا ہے کو ٹھیکیدار نے گیٹ لگا کر بند کر دیا اور عوام اور حکام کی نظروں کو دھوکہ دینے کے لئے متبادل راستہ جو کہ انتہا ئی خطرناک کھائی کی طرف جا تا ہے کہہ کر اپنا الو سیدھا کر رہا ہے جبکہ چوکیدار پچا س سو روپے لے کر ٹریکٹر ٹرالی کو گذرانے دیتا ہے۔ اہل علاقہ نے اے سی پتو کی ، ڈی سی قصور اور اعلیٰ حکام نے مطالبہ کیا کہ راستہ میں لگے گیٹ کو اکھاڑ دیا جائے تا کہ عوام کئی کلو میٹر پر خطر اور ڈکیتی والے علا قہ سے بچا جا سکے ۔ علاقہ کے مکین احمد جمال نے دھمکی دی کہ گر یہ راستہ نہ کھولا گیا تو متاثرہ ہزاروں افراد ڈی سی آفس قصور کے باہر احتجاج کریں گے

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:تھانہ سبزی منڈی کاعلاقہ منشیات فروشوں، جواء خانوں، جسم فروشی کےاڈوں کاگڑھ بن گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker