تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:چوریاں ہی چوریاں،ڈکیتیاں ہی ڈکیتیاں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔چوریاں ہی چوریاں،ڈکیتیاں ہی ڈکیتیاں۔ تھانہ سٹی بھائی پھیرو سے چند گز دور ایک ہی دن میں دن دیہاڑے چوری اور ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے سے محروم۔سی سی فوٹیج میں ملزمان کی شکلیں واضح نظر آنے کے باوجود سٹی پولیس ملزمان نہ پکڑ سکی ۔پولیس مقدمات درج نہ کرکے ملزمان کی طرفدار بن گئی ۔متاثرین نے انصاف کے حصول اور پولیس کے بے حس رویہ کے خلاف احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی بھائی پھیرو سے چند گز دور رانا عدنان کے سپر سٹور پر علی الصبح ایک چور گھس آیا اور آنکھ چرا کر ساٹھ ہزار روہیے گلے سے نکال کر فرار ہو گیا،سی سی فوٹیج میں چور کی شکل واضح نظر آنے کے باوجود سٹی پولیس بھائی پھیرو ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی بلکہ درخواست کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔عوام نے سٹی پولیس کے بے حس رویہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔اس کے علاوہ تھانہ سٹی سے متصل محلہ سے نامعلوم چور ایک شہری اکرم کے گھر کے باہر کھڑی ہونڈا چوری کرکے فرار ہو گئے ۔دونوں واقعات کی اطلاع تھانہ سٹی کو دی گئی مگر پولیس مقدمات درج کرنے سے گریزاں ہے۔روڈڈکیتی اور چوری کی کی بڑھتی وارداتوں پر عوام میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے جبکہ سٹی پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انجمن تحفظ شہریاں نے اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھائی پھیرو کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔انجمن نے اعلان کیا کہ جلد ہی تاجروں کا ایک وفد ڈی پی او قصور کو شہر کے امن عامہ کی بگڑتی صورت حال سے آگاہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 26 نومبر کو کھیلا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker