تازہ ترینعلاقائی

جمبرمیں لوڈشیڈنگ نے ڈیرے ڈال لیے

جمبر(نامہ نگار) جمبر میں لوڈشیڈنگ نے ڈیرے ڈال لیے۔ جمبر میں بجلی کا جانا معمول بن گیا۔ ہر گھنٹےکے بعد دو ،دوگھنٹے لائٹ بند رہتی ہے۔ بدھ کے دن صبح سے شام تک لائٹ بند کرنا واپڈا کا معمول بن گیا ہے۔مختلف بہانوں سے واپڈا حکام جمبر اور گردنواح میں بجلی بند رکھتے ہیں جبکہ انڈسٹریز کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ جمبر میں مختلف انڈسٹریز نے اپنے پاور پلانٹ لگائے ہوئے مگر پھر واپڈا کا بحران جمبر کی عوام پر بجلی گرا رہا ہے۔ جمبر میں لوڈشیڈنگ کی بجائے لوڈ شئیرنگ ہورہی ہے کیونکہ جمبر کے حصے کی بجلی انڈسٹریز کو بجلی دے رہا ہے۔ جمبر کی عوام نے وزیراعظم پاکستان، اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمیں نئے پاکستان کی بجائے پرانے پاکستان والی بجلی فراہم کردے۔

یہ بھی پڑھیں  مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، 27 اگست کو سنایا جائیگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker