بین الاقوامیپاکستانتازہ ترین

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

ایمسٹرڈیم ( ڈیسک نیوز) پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی، مسلمانوں کے احتجاج پر ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا، اس حوالے سے اسلام آباد میں تحریک لبیک نے اپنا دھرنا بھی ختم کر دیا۔ امریکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق ہالینڈ کی اسلام مخالف جماعت فریڈم پارٹی آف ڈچ کے رہنما گیرٹ ویلڈرزنے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف دنیا بھرمیں مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج کے باعث مقابلہ منسوخ کیا گیا۔ ڈچ رکن پارلیمنٹ نے تحریری بیان میں مقابلہ منسوخ کرنے کی تصدیق کر دی۔ مسلمانوں کے سخت ردعمل کو دیکھتے ہوئے ہالینڈ کے وزیر اعظم نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے سے اپنی حکومت کو الگ کر لیا تھا۔ وزیر اعظم مارک روٹے نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ گیرٹ ویلڈرز حکومت کے رکن نہیں اور نہ ہی یہ مقابلہ حکومت کا فیصلہ ہے

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ کپ میں بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹ سے ہرادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker