تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:ہیڈ ماسٹراشرف جاویدانصاری ریٹائرڈ ہوگئے

چونیاں(نامہ نگار)اشرف جاویدانصاری کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ تعلیم ایک عظیم انسان سے محروم ہو گیا۔ ان کی 33 سالہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عوامی و سماجی حلقوں اور سٹاف کا خراج تحسین۔ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چونیاں کے ہیڈ ماسٹراشرف جاوید انصاری اپنی 3 3 سالہ شاندار تدریسی خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں سٹاف کی طرف سے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والے ڈی ای او ایلیمنٹری قصور ملک محمد اشرف، ڈپٹی ڈی ای او چونیاں محمد انور جاوید پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں ملک اللہ داد، سینئر ہیڈ ماسٹرچوہدری محمد اکرم،محمد علی بھٹی،ماہرتعلیم محمد افضل شاہین،خالد محمود ،عبدالوحید عباسی،وسیم عباس و معززین علاقہ نے کہا کہ انکے تعلیمی رزلٹ ہمیشہ شاندار رہے ۔ ان کے ہزاروں شاگرد مختلف محکموں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کے کئی شاگرد محکمہ تعلیم میں بطور ہیڈماسٹراور درجنوں شاگرد بطور ٹیچر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انکو استادوں کا استاد کہا جاتا ہے۔ سکول کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ ان کا خلاء پر ہونا بہت مشکل ہے۔ ہمیشہ سکول وقت سے پہلے آتے اور مقامی اساتذہ کیلئے ایک رول ماڈل تھے۔ ایسے محنتی اور فرض شناش انسان مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔مقررین اور مہمانوں نے شاندار الوداعی پارٹی دینے پر سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں  تین بدنام منشیات فروشوں کے قبضے سے چرس کی بھاری مقدار برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker