پاکستانتازہ ترین

اگر وزیراعلیٰ کے کہنے پرڈی پی او کا تبادلہ ہوا تو یہ غیرقانونی ہے؟چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ نے ڈی پی او پاکپتن تبادلے کے از خود نوٹس کیس میں احسن جمیل گجر اور خاور مانیکا کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے کہا کس کے کہنے پر ڈی پی او کا تبادلہ ہوا ؟ اگر وزیراعلیٰ کے کہنے پر تبادلہ ہوا تو یہ غیرقانونی ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا خاور مانیکا کدھر ہے ؟ ڈی پی او کو معافی مانگنے کیلئے کیوں کہا گیا ؟ پولیس کو بااختیار اور آزاد کرانا ہے، اگر پولیس نے با اختیار یا آزاد نہیں ہونا تو مرضی ہے، پولیس کو سیاسی دباؤ سے نکالنا چاہتے ہیں، پولیس سیاسی دباؤ سے نکلنے کی کوششوں کو متاثر کر رہی ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا جمیل گجر کون ہے ؟ وہ کس طرح تبادلہ کروا سکتا ہے ؟ آئی جی پنجاب نے کہا 31 سال سے ایمانداری کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہا ہوں، کبھی کسی سیاستدان کے کہنے پر کام نہیں کرتا، ڈی پی او رضوان گوندل کا تبادلہ انتظامی حکم تھا، ڈی پی او مجھ سے پوچھے بغیر وزیراعلیٰ کے پاس گئے، مجھے کسی نے ڈی پی او کے تبادلے کا نہیں کہا، ایک خاتون کے ساتھ بد تمیزی کی گئی۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کی سرزنش کرتے ہوئے کہا آپ کی طرف سے بدنیتی کا مظاہرہ کیا گیا، عدالت کو ہدایات نہ دیں، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو بلا کر آپ کا تبادلہ کرواتے ہیں، غلط بیانی کریں گے تو آئی جی پنجاب کے طور پر واپس نہیں جائیں گے۔عدالت نے سابق ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو روسٹرم پر بلایا۔ رضوان گوندل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی ایس حیدر نے 24 اگست کو مجھے بلایا، آر پی او کو بھی وزیراعلیٰ کے پاس بلایا گیا، احسن جمیل گجر کی اہلیہ خاتون اول کی دوست ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا یہ وہی خاتون ہیں جن کے گھرخاتون اول کا نکاح ہوا ؟ رضوان گوندل نے بتایا یہ وہی خاتون ہیں جن کے گھر خاتون اول کی شادی ہوئی، مجھے کہا گیا کہ آپ کو پیغام بھیجا گیا لیکن عمل نہیں کیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا بیرون ملک سے پیغام کس نے بھیجا ؟ رضوان گوندل نے کہا ہمارے ایک ساتھی کے ذریعے پیغام بھیجا گیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا وزیراعلیٰ نے کتنے بجے بلایا تھا ؟ رضوان گوندل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے رات 10 بجے بلایا تھا، احسن جمیل گجر کو بطور ڈی پی او ڈیرے پر جانے سے انکار کیا، خاور مانیکا کے ڈیرے سے کال آئی جن لوگوں نے خاتون کو روکا انہیں اٹھالیں گے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: پنجاب حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئےاقدامات کررہی ہے،ڈی سی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker