تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:لیسکو حکام کی سرائے مغل میں لوڈشیڈنگ کرنے میں من مانیاں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)لیسکو حکام کی سرائے مغل میں لوڈشیڈنگ کرنے میں من مانیاں۔چہیتوں اور با اثر افراد کو جانے والے فیڈروں پر معمولی لوڈ شیڈنگ، ہلہ فیڈر پر بجلی بند کرنے کی انتہاکردی، لوڈ شیڈنگ آخری حدوں کو چھونے لگی،کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیافصلیں سوکھنے لگیں،کاروبار تباہ ہونے سے نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ،سارا دن کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا برا حال کر دیا،،ہلہ فیڈر کی عوام نے واپڈا حکام کے خلاف سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق۔ سرائے مغل کی عوام کے ساتھ لیسکو حکام کے سوتیلوں جیسے سلوک نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا جبکہ سرائے مغل اور گردونواح ہلہ فیڈرمیں 18سے20گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ، گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اس فیڈر پر آنے والے گاؤں اور شہروں میں گاہک برائے نام ہونے سے تاجروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ،کاروبار تباہ ہو گئے۔کاشتکاروں کی فصلیں پانی نہ ملنے سے سوکھ رہی ہیں۔جبکہ عوام کے لیے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کی زندگی مشکل ترین بن گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ آخر اب ہم کس سے شکائیت شکوہ کریں جو ہماری اذیت کا مداوا کر سکے کون آخر کون آئے گا وہ مسیحا جو ان کرپٹ لیسکو حکام کو نکیل ڈالے گا یا پھر آخر کار مایوس عوام کو سڑکوں پر ہی آنا پڑے گا ۔کئی کئی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھروں مسجدوں میں وضو کرنے لئے پانی بھی دستیا ب نہیں جبکہ سب کچھ جاننے کے باوجود بھی ہمارے حکمران شیطانی خاموشی اختیار کرکے عوام کی ذلت کا تماشہ دیکھ کر محظوظ ہو رہے ہیں ہلہ فیڈر پرگھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوامی سماجی حلقوں اور تاجربرادری کے عبداللہ بلوچ اود یگرنے حکومت وقت سے واپڈا حکام کے خلاف فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگرسڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  قومی ایجنڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا چاہئے،گورنرپنجاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker