پاکستانتازہ ترین

شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں‌ برآمد، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

کراچی(پاک نیوز) سابق وزیر داخلہ سندھ شرجیل میمن کےکمرے سےشراب کی بوتلیں ملنے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے آئی جی سندھ نے کمیٹی بنا دی ہے جس کی سربراہی ڈی آئی جی ساؤتھ جاویداخترکریں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز ضیاالدین ہسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران وہاں زیر علاج شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملی تھیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر آئی جی سندھ نے کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ ،ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ شامل ہیں جبکہ اس کی سربراہی ڈی آئی جی ساؤتھ جاویداخترکریں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی ایک ہفتےمیں رپورٹ پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker