تازہ ترینکھیل

جاپان ملائیشیا کو ہرا کرپہلی بار ہاکی کا ایشین چیمپئن بن گیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ایشین گیمز کے ہاکی فائنل میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان نے پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، ملائیشیا کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر تین ایک کی شکست ہو گئی۔ایشین گیمز ہاکی کے فائنل میں جاپان نے ملائیشیا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جاپان اور ملائیشیا کے درمیان میچ مقررہ وقت تک 6-6 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا۔ پینلٹی اسٹروکس پر جاپان نے ملائیشیا کو 1-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا جبکہ ملائیشیا کے حصے میں چاندی کا تمغہ آیا۔

یہ بھی پڑھیں  عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف پرتشدد احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker