شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ، ذرائع

وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ، ذرائع

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیرِاعظم عمران خان نے صدارتی الیکشن کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ میں آٹھ سے دس نئے وزراء کی شمولیت کا امکان ہے۔صدارتی انتخاب کے بعد وفاقی کابینہ میں مزید وزرا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کے اگلے مرحلے میں آٹھ سے دس وزرا کی شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع کے اس مرحلے میں تحریکِ انصاف کو سینیٹ سے بھی نمائندگی دی جائے گی۔ سینیٹر اعظم سواتی کے علاوہ علی زیدی اور علی امین گنڈاپور کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔اعظم سواتی کو سائنس و ٹیکنالوجی، علی زیدی کو سمندری امور اور علی امین گنڈاپور کو تعمیرات کی وزارت کا قلم دان دیے جانے کا امکان ہے۔ اس وقت وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 25 ہے جن میں 16 وفاقی وزرا، ایک وزیرِ مملکت، پانچ مشیر اور تین معاونین خصوصی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کااستعفٰی اورکوئٹہ میں خون کی ہولی