شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / )بھائی پھیرو جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،،ملتان روڈ سمیت مین بازاروں میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار

)بھائی پھیرو جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،،ملتان روڈ سمیت مین بازاروں میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،،ملتان روڈ سمیت مین بازاروں میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار، نااہل بلدیہ ملازمین کی بدولت شہر کے گلیاں محلے گندے پانی اور گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ،ہزاروں شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ۔ اے سی پتوکی و ڈی سی اوقصور بے بس شہری سراپا احتجاج ،چیف سیکرٹری پنجاب سمیت وزیر اعلی پنجاب سے فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق۔بھائی پھیرو میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نہ صرف بلدیہ بھائی پھیرو کی بے حسی کارونا رورہے ہیں بلکہ ملتان روڈ سے گزرنے والا ہر مسافر و ٹرانسپورٹر بھی دونوں اداروں کے آگے لگے گندگی کے ڈھیروں کا نظارا کرتے ہوئے گزررہاہے اور یہاں سے گزرنے والا یہ تاثر بھی لیکر جارہاہے۔ شہری تنویر نے بتایا کہ شہر بھر کے گلی محلوں میں اکثر گندا پانی کھڑا رہتا ہے اور بلدیہ کے عملہ کو اطلاع کے باوجود کئی کئی دن گزر جاتے ہیں شہری طارق نے بتایا کہ ڈگری کالج برائے خواتین کی دیوار کے ساتھ سپیکر پنجاب اسمبلی کی خصوصی کاوش سے تین واش روم ،شیڈ اور بیٹھنے کے لیے بینچ بنائے گئے مگر بے فائدہ کیونکہ انہیں استعمال کوئی نہیں کرسکتا البتہ بینچ اوربینچوں کے اوپر چھاؤں کے لیے لگے شیڈ کالج ٹائم کے وقت آوارا مشٹنڈے استعمال کرتے ہیں اور ان بینچوں پر بیٹھ کر کالج آنے جانے والی طالبات پر نہ صرف آوازیں کستے ہیں بلکہ چھینا جھپٹی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں شہری مقبول احمد نے بتایا کہ مین بازار اور ملتان روڈ پر ناجائز تجاوزات کی اس قدر بھر مار ہے کہ ٹرانسپورٹروں کا گزرنا تو ایک طرف پیدل چلنے والے مسافروں و شہریوں کا گزرنا بھی کسی معرکہ سے کم نہیں ہے جبکہ روزانہ اس شہر سے سیاستدانوں اور بڑے بڑے افسروں کا بھی گزر ہوتا ہے مگر انہیں بھی شائد یہ سب کچھ نظر نہیں آرہا؟

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو: اصغر کھوکھر کے انتقال پر سندھ جرنلسٹ ویلفئیر کا اظہار تعزیت