بین الاقوامیتازہ ترین

حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کر گئے

کابل (ڈیسک نیوز ) افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کر گئے ہیں، اپنی آخری عمر میں انہیں صحت کے مسائل کا سامنا رہا۔جلال الدین حقانی کی وفات کی افواہ دو ہزار پندرہ میں بھی سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا وہ تقریباً ایک سال پہلے طبی وجوہ کی بنا پر انتقال کر گئے تھے اور انہیں افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں دفن کردیا گیا تھا۔وہ افغانستان پر روس کے حملے کے بعد مزاحمتی کمانڈر کی حیثیت سے سامنے آئے تھے۔ وہ طالبان اور القاعدہ دونوں کے ساتھ کام کرتے تھے۔ طالبان کی جانب سے حقانی کی موت کے وقت اور مقام کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں

یہ بھی پڑھیں  چئیرمین کاہنہ جناب حاجی بشارت صاحب حقیقی معنوں میں عوام دوستی نبھا رہے ہیں۔محمد سجادکونسلر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker