شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پاکستان کے 13 ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

پاکستان کے 13 ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے 13 ویں صدر کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے، حکمران جماعت تحریک انصاف کے عارف علوی، متحدہ اپوزیشن کے مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن کے درمیان مقابلہ ہے۔ قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 4 بجے تک جاری رہے گی، چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے تمام ممبران کے پاس متعلقہ اسمبلی کے شناختی کارڈ کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے، کسی کو بھی موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں  ایف آئی اے نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی پرانی فائلیں کھول لیں