شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پی سی بی نےایشیاء کپ کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا
DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - SEPTEMBER 23: Imad Waim (no.9) of Pakistan celebrates taking the wicket of Andre Fletcher of West Indies during the first T20 International match between Pakistan and West Indies at Dubai International Cricket Stadium on September 23, 2016 in Dubai, United Arab Emirates. (Photo by Tom Dulat/Getty Images)

پی سی بی نےایشیاء کپ کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ایشیا کپ کے لیے آل راؤنڈر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں اور ان کی جگہ شان مسعود کو موقع دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں۔ سرفراز احمد بدستور قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ایشیا کرکٹ کپ کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، آل راؤنڈر محمد حفیظ اور عماد وسیم سکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے جبکہ بلے باز شان مسعود پہلی بار ون ڈے ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ سرفراز احمد ایشیا کپ میں بھی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔باولرز میں محمد عامر، حسن علی، عثمان خان، شاہین آفریدی، جنید خان اور فہیم اشرف سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں، بابر اعظم، امام الحق، فخرزمان، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان اور محمد نواز شامل ہیں۔منتخب ٹیم کا کیمپ 10ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔ یو اے ای کے میدانوں پر ایشیاء کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو دبئی میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  عمران فاروق کو قتل کرنے کا حکم متحدہ کی ہائی کمان نے دیا، محسن علی سید