تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:6ستمبر کی جنگ میں ہمارے شاہینوں نے بھی جو کارنامے سرانجام دیئے وہ ہماری تاریخ کا تابناک باب ہیں،حاجی رمضان

بھائی پھیرو(نامہ نگار) 6ستمبر کی جنگ میں ہمارے شاہینوں نے بھی جو کارنامے سرانجام دیئے وہ ہماری تاریخ کا تابناک باب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنما حاجی محمد رمضان نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں ورکروں سے خطاب کرتے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں شاہینوں نے عزم وہمت کی ایسی لازوال داستانیں رقم کی ہیں جس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔ ایم ایم عالم نے پاک فضائیہ کی تاریخ رقم کی۔ ایم ایم عالم کا یہ کارنامہ جنگی ہوا بازی کی عالمی تاریخ میں معجزہ تصورکیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونڈہ کے محاز پر ٹینکوں کی تاریخ کی دوسری جنگ لڑی گئی۔ دشمن کا ایک منصوبہ یہ بھی تھا کہ سیالکوٹ کے راستے ڈسکہ اور گوجرانوالہ پر قبضہ کرکے سپلائی لائن کاٹ دی جائے خود کو فخرہند کہلوانے والے فرسٹ آرمڈ ڈویژن کے ٹینک بدمست ہاتھیوں کی طرح جب آگے بڑھے تو ہمارے شیر جوانوں نے قربانیوں کی وہ داستان رقم کی کہ سورج بھی اگر دیکھتا تو رشک کرتا ہوگا۔ شیر جوان ایک ایک کر کے اپنے جسموں کے ساتھ بم باندھتے اور بھارتی ٹینکوں کے ساتھ ٹکراتے گئے اور چونڈہ کو بھارتی ٹینکوں کا قبرستاں بنادیا۔جنگوں کی تاریخ گواہ ہے جنگ زدہ علاقوں میں آبادی گھٹنا شروع ہو جاتی ہے اور لوگ نقل مکانی کرجاتے ہیں مگر 6 ستمبر کی اس تاریخی جنگ میں لاہور جہاں کے حالات سب سے زیادہ خراب تھے وہاں لوگوں کی آبادی کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی تھی۔ جونہی فضا میں زرہ سی گڑگڑاہٹ ہوتی لوگ چھتوں پر چڑھ جاتے اور دشمن کے جہازوں کو جوتے لہراتے۔ کراچی سے لے کر خیبر تک پوری قوم اس قدر یکجا تھی کہ ہر کوئی ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی کوشش میں تھا۔ فوجی افسر التجائیں کرتے رہ گئے کہ جب آپ کی ضرورت ہوگی آپ کو بلا لیں گے لیکن عوام تھے کہ ان کے دلوں میں وطن پر مر مٹنے کا جذبہ موجزن تھا

یہ بھی پڑھیں  باراک اوباما کا نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مظاہروں کی حمایت کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker