پاکستانتازہ ترین

یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(پاک نیوز) ملک بھر میں 53 واں یوم دفاع آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مرکزی تقریب آج جی ایچ کیو میں ہوگی، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت شرکت کرے گی۔ یوم دفاع کی مناسبت سے مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ ملک کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی قبروں اور یاد گاروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔لاہور میں مزار اقبال پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، میجر عزیز بھٹی شہید کی جائے شہادت اور میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

یہ بھی پڑھیں  چوہدری نثارکومنانے کیلیے شہبازشریف کو ٹاسک دے دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker