پاکستانتازہ ترین

حکومت کا عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے الگ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) حکومت نے اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل عاطف میاں کو الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا عاطف میاں مشاورتی کونسل سے مستعفی ہونے پر رضا مند ہوگئے، ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔یاد رہے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈاکٹر اشفاق حسن خان، ڈاکٹر اعجاز نبی، ڈاکٹر عابد قیوم سلہری، ڈاکٹر اسد زمان، ڈاکٹر نوید حامد، سید سلیم رضا اور ثاقب شیرانی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں  کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کردیا: سینیٹر سراج الحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker