تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:صحافی اور وائس چئیرمین یونین آف جرنلسٹ رانا کاشف شوکت کی والدہ قضائے الہی سے وفات پا گئیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)معروف صحافی اور وائس چئیرمین یونین آف جرنلسٹ رانا کاشف شوکت کی والدہ قضائے الہی سے وفات پا گئیں،نماز جنازہ میں ممبران اسمبلی،صحافیوں،سیاسی و سماجی رہنماؤں، وکلا اور عوام کی بھاری تعداد میں شرکت ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور وائس چئیرمین یونین آف جرنلسٹ رانا کاشف شوکت کی والدہ قضائے الہی سے طویل علالت کے بعد وفات پا گئیں۔انکی نماز جنازہ درس بابا شیر بہادر بھائی پھیرو میں میں ادا کی گئی جس میں وکلا،سیاسی و سماجی رہنماؤں ،صحافتی نمائندوں کے علاوہ عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعدانکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ۔ ۔مرحومہ معروف زمیندار رانا شوکت علی خاں کی اہلیہ ،رانا حشمت خاں کی چچی اور معروف صحافی رانا کاشف شوکت کی والدہ تھیں ۔مرحومہ کی وفات پرسابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال احمد خاں،کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان کے علاوہ سابق ممبر قومی اسمبلی سرادار طالب حسن نکئی اور سابق ممبر قومی اسمبلی رانا محمد حیات خان کے علاوہ کئی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کیلیے دعائے مغفرت کی اور سوگوار خاندان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی

یہ بھی پڑھیں  لاہورمیں اب ایمرجنسی موٹر بائیک ایمبولینس چلے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker