پاکستانتازہ ترین

نو منتخب صدر عارف علوی کل حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نومنتخب صدر عارف علوی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار ان سے حلف لیں گے۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کل پاکستان کے تیرہویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری میں وزیراعظم ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ سیاسی وعسکری حکام شریک ہونگے جبکہ غیر ملکی سفیروں کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق مہمانوں کی تواضح چائے بسکٹ سے کی جائے گی،یاد رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی چار ستمبر کو ہونے والی پولنگ کے نتیجے میں ملک کے آئندہ صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ،نئے وزرا آج حلف اٹھائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker