شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم چور گھر سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کرکے فرار

بھائی پھیرو:تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم چور گھر سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کرکے فرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم چور گھر سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کرکے فرار۔چور چند روز میں لاکھوں روپے کا سامان چوری کر چکے ہیں جن میں سے ابھی تک کوئی چوری بھی سٹی پولیس بر آمد نہیں کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روت بھائی پھیرو شہر کے محلہ انور ٹاون میں صاحب دین بجلی بند ہونے کی وجہ سے حبس سے بچنے کیلیے اپنے گھر کی چھت پر سو یا ہوا تھا کہ رات کے کسی حصے میں نامعلوم چور گھر کی دیواریں پھلانگ کر اس کے گھر میں گھس آئے اور اس کے کمروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی،زیورات،کپڑے،اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے گھر کا مکمل صفایا کرکے فرار ہوگئے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھائی پھیرو سے گزشتہ چند روزچور اور ڈاکو میں لاکھوں روپے کی موٹر سائکلیں،نقدی اور دیگر سامان لوٹ چکے ہیں مگر ابھی تک سٹی پولیس ایک بھی چوری برآمد نہیں کر سکی۔عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آپریشن رد الفساد کے تحت آپریشن خیبر 4 کا آغاز کردیا، آئی ایس پی آر