پاکستانتازہ ترین

حکومت کا بڑا فیصلہ, اسحاق ڈار اور انکی اہلیہ کے پاسپورٹ منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف) سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار اوران کی اہلیہ کے پاسپورٹس منسوخ نجی ٹی وی  کے مطابق برطانیہ میں مقیم اسحق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس سفارتی پاسپورٹس تھے جو دفترخارجہ نے منسوخ کردیے ہیں۔ قانون کے مطابق اسحق ڈار وزیرخزانہ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد 30دن کے اندراپنااوراپنی اہلیہ کاسفارتی پاسپورٹ واپس کرنے کے پابند تھے۔جس کے بعدانھیں معمول کے پاسپورٹس جاری کیے جاتے۔قانونی ماہرین کے مطابق پاسپورٹ منسوخی کے باعث اسحق ڈارکی نقل وحرکت رک جائے گی اوروہ برطانیہ سے کسی ملک کاسفرنہیں کرسکیں گے تاہم وہ سیاسی پناہ لے سکتے ہیں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کیلئے متعلقہ اداروں کو  10 دن میں اقدامات اٹھانے کا حکم دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:دھوکہ دہی اور فراڈ کے دو واقعات میں شہری چھہتر لاکھ روپے سے محروم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker