پاکستانتازہ ترین

پیرکے روزمحرم الحرام کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات

لاہور (پاک نیوز) محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (پیر ) 10 ستمبر کو کراچی میں طلب کرلیا گیا ۔تفصیلا کے مطابق نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام کے مہینے سے ہوتا ہے، محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے10 ستمبر بروز پیر ککراچی میں اجلاس طلب کیا ہے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے، محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکے روزمحرم الحرام کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں تاہم اس کا حتمی اور شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:نام نہاد جمہوریت نے بدترین آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،سید دستارعلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker