تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر: محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے با اثر مسلح افراد کامحکمہ اوقاف کے ملازمین پر حملہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیاں بنا کراربوں روپے کی محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے با اثر قبضہ گروپ کے پچیس مسلح افراد نے محکمہ اوقاف کے ملازمین پر حملہ کرکے وحشیانہ تشدد کیااور کئی گھنٹے یرغمال بنائے رکھا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ اوقاف کی زمینوں پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیاں بنانے والے با اثر قبضہ گروپ کے محمدبلال کمبوہ،رانا محمد اقبال خاں نے اپنے بیس نامعلوم مردوں اور پانچ عورتوں کے ہمراہ نواحی بستی چاہ فتے والا میں محکمہ اوقاف کی زمین پرغیر قانونی طورپر مکان تعمیر کر رہے تھے کہ اطلاع پر محکمہ اوقاف کے ملازمین فاروق پٹواری،شکور پٹواری،منظور پٹواری،اپنے سیکورٹی گارڈوں نوید،عبدالرشید اور اظہر کے ہمراہ انہیں تعمیرات سے روکنے کیلیے آئے۔قبضہ گروپ نے ان پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے زخمی کردیا،جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں اور یرغمال بنا لیا۔کئی گھنٹے تک محکمہ اوقاف کے ملازمین کو محبوس رکھا بالآخر مقامی معززین نے انکی جان چھڑائی۔محکمہ اوقاف کے ڈسٹرکٹ آفیسر فلک شیر چٹھہ کی درخواست پر تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ بھائی پھیرو کا ایک منظم قبضہ گروپ محکمہ اوقاف کی زمینوں کے پلاٹ بیچ کر ان پر تعمیرات کر رہا تھا کہ انہیں روکنے پر ان لوگوں نے سرکاری ملازمین پر حملہ کردیا۔یہ امر قابل ذکر ہے بھائی پھیرو میں با اثر قبضہ گروپ اس سے قبل محکمہ اوقاف کی زمینوں پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیاں بنا کربانوے ارب کی سرکاری زمینوں کو بیچ بیچ کر ان پر ہاؤسنگ سوسائیٹیئاں بنا کر حکومت کو بے انتہا نقصان پہنچا چکا ہے مگرمحکمہ اوقاف نے کوئی کاروائی نہیں کی ۔اب نئی حکومت کے آتے ہی محکمہ اوقاف نے کاروائی ڈالنے کیلیے اور اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول چھونکنے کیلیے کاروائیاں ڈالنا شروع کر دیں ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button