پاکستانتازہ ترین

نواز، مریم اور صفدر اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا، جاتی امرا پہنچا دیا گیا

لاہور(پاک نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا، تینوں کو خصوصی طیارے سے لاہور جاتی امرا پہنچا دیا گیا جبکہ ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، بدھ کی علٰی الصبح سوا ایک بجے کے قریب نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا، اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے ،انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا دیا گیا جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور جاتی امرا پہنچا دیا گیا، انہیں 12 گھنٹے کیلئے رہائی ملی، سفر کا دورانیہ رہائی کے وقت میں شامل نہیں ہے۔تینوں قیدی جاتی امرا تک ہی محدود رہیں گے، انہیں صرف خاندان کے افراد سے ملنے کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پیرول کے دورانیہ میں توسیع ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker