تازہ ترینکھیل

روڈی کورٹزن سمیت 3غیر ملکی امپائرز پاکستان سپر لیگ میں امپائرنگ کےلیے تیار

Rudi-Koertzenلاہور(نمائندہ سپورٹس) جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر روڈی کورٹزن سمیت 3غیر ملکی امپائرز پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں امپائرنگ کےلیے تیار ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق پی ایس ایل میں خدمات انجام دینے کےلیے تین غیرملکی امپائروں روڈی کورٹزن، مائیکل جان پروکٹر اوررسل ٹفن نے معاہدہ کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ تینوں امپائرز آئی سی کرکٹ کونسل کے پینل سے رٹائر ہوچکے ہیں۔ پی سی بی کے اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے مائیکل جان پروکٹر نے کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی پاکستان میں مختلف میچز میں امپائرنگ کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ جلد بحال ہوگی اور پاکستان میں کرکٹ کی دوبارہ بحالی کےلیےکوششیں جاری رکھوں گا۔ واضح رہےکہ2009ء میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں حملے کےبا عث پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ تاحال بحال نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  کالم : سانچ عالمی یوم آبادی اور محکمہ بہبود آبادی تحریر : محمد مظہررشید چوہدری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker