شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:بیگم کلثوم نوازکی وفات پرسیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اظہار افسوس

بھائی پھیرو:بیگم کلثوم نوازکی وفات پرسیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اظہار افسوس

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی وفات پرمسلم لیگ نون،جماعت اسلامی،متحدہ مجلس عمل اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اظہار افسوس اور مغفرت کی دعا۔اللہ سوگوار خاندان کو صبر جمیل اور مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے۔سیاسی رہنماؤں کے بیانات تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی وفات پرمسلم لیگ نون کے رہنما سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں،سابق ممبر قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں،ممبر قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں،تحریک انصاف کے رانا محمد اسلم خاں،سابق ضلع ناظم رانا امتیاز احمد خاں،ممبر قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی ،جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر راؤ اختر علی، حلقہ این اے0 14 کے گروپ لیڈرحاجی محمد رمضان،متحدہ مجلس عمل کے جے یوپی کے سید ذاکر حسین شاہ،پیپلز پارٹی تحصیل پتوکی کے نائب صدر رانا سجاد اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ان رہنماؤں نے بیگم کلثوم نواز کیلیے دعائے مغفرت کی۔علاقہ بھر کے تاجروں،مذہبی رہنماؤں،وکلا،صحافیوں ،سابق ناظمین ،کونسلرز،اور سیاسی سماجی شخصیتوں سمیت عوام کی بھاری تعداد نے بھی بیگم نواز شریف کیلیے دعا کرتے کہا کہ اللہ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔ان رہنماؤں نے کہا مرحومہ مسلم لیگ نون کی بڑی رہنما تھیں اور ان کی وفات انکی پارٹی اور خاندان کیلیے ایک نقصان عظیم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:پریس کلب سرائےمغل کے صحافیوں نے متفقہ رائے سے آئندہ سال کیلیے عہدیدار منتخب کر لیے