شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

سلا م آباد(بیوروچیف ) پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کی 6،خیبرپختونخوا کی 5،پنجاب اسمبلی کی3اور سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر امیدواروں کا اعلان کردیا۔ فواد چوہدری کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام جاری کردیے ۔این اے 56 سے ملک خرم جبکہ 53 سے علی اعوان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، این اے 63 سے منصور حیات خان، 131 سے ہمایوں اختر خان انتخاب لڑیں گے، این اے 243 سےمحمد عالمگیر خان، 247 سے آفتاب صدیقی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام جاری کردیے ہیں ۔پی کے 3 سے ساجد علی، پی کے 7 سے فضل مولا، پی کے 97 سے فیصل امین خان، پی کے 78 سے محمد عرفان اور پی کے 99 سے آغا اکرام اللہ گنڈاپور میدان میں اتریں گے۔ پی ایس 87 سے سردار قادر بخش کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، پی پی 27 سے شاہنواز راجہ، پی پی 296 سے اویس دریشک اور پی پی 272 سے زہرہ بتول تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں نے یوم کشمیر کے لیے پروگرام ترتیب دے لیے