شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 137 رنز سے ہرا دیا

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 137 رنز سے ہرا دیا

دبئی(نمائندہ سپورٹس) ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کا فتح سے آغاز، سری لنکا کو ایک سو سینتیس رنز سے ہرا دیا،262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 124 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ مشفق الرحیم نے سنچری اسکور کی، بنگالی اوپنر تمیم اقبال ہاتھ زخمی ہونے پر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 262 رنز کا ہدف دیا تاہم سری لنکا کی پوری ٹیم 35.1 اوورز میں 124 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔آئی لینڈرز بلے بازوں نے مایوس کن کارکردگی دکھائی۔ اپل تھرانگا نے27، سرنگا لکمل نے 20 اور کپتان اینجلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے جبکہ دلروان پریرا نے بھی 29 رنز سکور کیے۔ بنگلادیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ، مستفیض الرحمان اور مہدی حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور لستھ ملنگا کے پہلے ہی اوور میں لٹن داس اور شکیب الحسن آؤٹ ہو گئے، دونوں ہی کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال زخمی ہونے کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے جس کے بعد آنے والے کھلاڑی محمد متھن اور مشفیق الرحیم کے درمیان 131 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔134 کے مجموعی اسکور پر محمد متھن 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمود اللہ اور مصدق حسین ایک ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے۔بنگہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا 144 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 262 رنز کا ہدف دیا۔بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال کلائی کے فریکچر کے باوجود آخری نمبر پر کھیلنے کے لیے آئے اور ایک ہاتھ سے بیٹنگ کرتے رہے۔ سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا نے 4، ڈی سلوا نے 2، لکمل، اپونسو اور پریرہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ ٹی ٹوینٹی:انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی