شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم کا آج دورہ کراچی، مزارقائد پر حاضری کے بعد مصروف شیڈول

وزیراعظم کا آج دورہ کراچی، مزارقائد پر حاضری کے بعد مصروف شیڈول

کراچی(نمائندہ خصوصی) عمران خان وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار کراچی پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم مزار قائد پر حاضری دیں گے جس کے بعد ان کی گوناگوں مصورفیات شروع ہو جائیں‌ گی، عمران خان ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے. گورنر و وزیرعلی سندھ سمیت سیاسی شخصیات کے علاوہ ایم کیوایم پاکستان کا وفد بھی ان سے ملاقات کرے گا- صنعتکاروں کے خصوصی وفد سے ملاقات بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہے.وزارت عظمیٰ کا بڑا عہدہ سنبھالنے کے 28 دن بعد سب سے بڑے شہر کا پہلا دورہ، عمران خان آج کراچی پہنچیں گے۔ شیڈول کے مطابق کپتان وفاقی حکومت کے فنڈز سے چلنے والے منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں گرین لائن، کے فور سمیت دیگر منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت ہو گی اور وزیراعظم کی جانب سے دو ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگانے اور کچرا اٹھانے کیلئے گاڑیاں دینے کا اعلان بھی متوقع ہے۔گورنر ہاؤس سندھ میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے علاوہ وزیراعظم صنعتکاروں کے خصوصی وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔ گورنر، وزیراعلیٰ سندھ اور سیاسی رہنماؤں کے علاوہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کو دورہ بھارت کی تحریری دعوت