شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم کی کراچی آمد، گورنر و وزیراعلی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم کی کراچی آمد، گورنر و وزیراعلی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

کراچی(پاک نیوز) عمران خان وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار کراچی پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم کا گورنر و وزیراعلی سندھ نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا، عمران خان نے مزار قائد پر حاضری دی. وزیراعظم کا کراچی میں‌آج مصروف دن گزرے گا، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے. گورنر و وزیرعلی سندھ سمیت سیاسی شخصیات کے علاوہ ایم کیوایم پاکستان کا وفد بھی ان سے ملاقات کرے گا- صنعتکاروں کے خصوصی وفد سے ملاقات کے علاوہ دیگر مصروفیات بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہیں.وزارت عظمیٰ کا بڑا عہدہ سنبھالنے کے 28 دن بعد سب سے بڑے شہر کا پہلا دورہ، عمران خان آج کراچی پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ پڑھی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم کے ہمراہ تھے، بعد ازاں وزیراعظم نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح اور قائد ملت لیاقت علی خان کے مزارات پر بھی فاتحہ پڑھی اور پھول چڑھائے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: قائداعظم لاکالج کی دسویں سالانہ تقریب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طلبا میں شیلڈ دے رہے ہیں