شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو: کوٹ بلال شاہ میں بیس مسلح با اثرافراد کا غریب بیوہ اور یتیم بچوں کی کروڑوں کی زمین پر قبضہ

بھائی پھیرو: کوٹ بلال شاہ میں بیس مسلح با اثرافراد کا غریب بیوہ اور یتیم بچوں کی کروڑوں کی زمین پر قبضہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)تھا نہ بھائی پھیرو سٹی کے علا قہ کوٹ بلال شاہ میں بیس مسلح با اثرافراد کا غریب بیوہ اور یتیم بچوں کی کروڑوں کی زمین پر قبضہ۔ بیوہ اور اسکے رشتہ داروں پر وحشیانہ تشدد،کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کردیا۔غریب بیوہ عورت اور اسکے یتیم بیٹے اور بیٹیاں در بدر ٹھو کریں کھا نے پر مجبور۔سٹی پولیس نے ملزمان سے ساز بازہو کرالٹا مظلوم خاندان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔اعلی حکام سے انصاف کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق تھا نہ بھائی پھیرو سٹی کے علا قہ کوٹ بلال شاہ میں عورت جمیلہ بی بی بیوہ امانت علی اور اسکے چھ یتیم بچوں کی پندرہ مرلے زمین واقع ہے ۔گزشتہ روز بیوہ عورت نے اس پر چار دیواری کرنے کہ خاطر اینٹیں ،سریا اور دیگر تعمیراتی سامان اس پلاٹ پرپھینکا توبیس مسلح با اثرملزمان غلام حسین،ساجد،اشرف،مصطفی۔عمران۔اسلم وغیرہ نے غریب بیوہ اور یتیم بچوں کی کروڑوں کی زمین پر قبضہ کر لیا اس پر بنی دیواروں کو گرا دیا اور وہاں پر تعمیر کرنے والے مزدوروں کو مار مار کر بے ہو ش کردیااور اس پر پڑی اینٹوں اور تعمیراتی سامان کو اٹھا کرلے گئے۔جب بیوہ عورت جمیلہ وہاں پہنچی تو ملزمان نے اسے بھی زدو کوب کیا،بالوں سے گھسیٹا اور اسکے کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کر دیا اور سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں دیتے رہے ۔ بو ڑھی بیوہ جمیلہ بی بی اور اسکی بیٹیوں زرینہ بی بی،فوزیہ بی بی اور دیگر نے میڈیا کے نما ئندوں کو روتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس واقع کی تحریری اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو دی مگر پولیس ملزمان سے ساز باز ہو گئی اور الٹا انہی کے خلاف مقدمہ درج کرکے مظلوم پارٹی کے دوافراد کو گرفتار کرکے لے گئی۔مظلوم خاندان نے بتایا کہ ملزمان با اثر ہیں اور انکی کروڑوں کی زمین کو ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔بیوہ نے بتایا کہ اس نے انصاف کے حصول کیلیے پولیس کے اعلی حکام سے بار بار رابطہ کیا مگر انہوں نے ان کی ایک نہیں سنی کیونکہ ملزمان با اثر ہیں اور ہم یتیموں اور بے سہاروں کا کوئی مددگار نہیں۔انہوں نے چیف جسٹس پاکستان اوروزیر اعظم سے اپیل کی با اثر وڈیرے سے ہما ری زمین واپس دلو اکر اس کوکڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔یتیم بچی زرینہ بی بی نے دھمکی دی کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ تھانہ سٹی کے باہر اپنے آپ کو آگ لگا کر خود سوزی کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  شہبازشریف کادبنگ اعلان، گرفتاری ہونے کی صورت میں ریلی کی قیادت کون کرے گا