تازہ ترینعلاقائی

ضمنی الیکشن ،پی پی165میں مسلم لیگ ن دھڑوں میں تقسیم

کاہنہ( سٹی رپورٹر)پی پی 165میں پاکستان مسلم لیگ ن دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔چیئرمین پانڈوکی یونین کونسل ملک خالد فاروق کھوکھرکوٹکٹ جاری ہونے کے بعد ایک دھڑے نے شدید احتجاج کیاجس کے بعد پارٹی قیادت نے پی پی165میں ضمنی الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ ملک سیف الملوک کوجاری کردیا۔ملک خالد فاروق کھوکھر کاٹکٹ منسوخ ہونے کی خبرآتے ہی جہاں ملک سیف الملوک کھوکھرکے حامیوں نے جشن منایاتودوسرے جانب ملک خالدفاروق کھوکھرکے حامیوں کی خوشی شدید احتجاج میں بدل گئی ۔ملک خالد فاروق کھوکھرکابنیادی طورپرپی پی 165سے تعلق ہے لہذاپاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان سمیت اہل علاقہ کا خیال ہے کہ وہ ملک سیف الملوک کھوکھر سے بہترامیدوارہیں

یہ بھی پڑھیں  نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker