تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:واقعہ کربلا کا پیغام ہے عزت کی موت کو ذلت کی زندگی پر ترجیح دینا،افضل شاہین

چونیاں(تحصیل رپورٹر)واقعہ کربلا کا پیغام ہے عزت کی موت کو ذلت کی زندگی پر ترجیح دینا۔جب حق پامال ہو رہا ہو تواور باطل کی ترویج ہو رہی ہو توحق پر گردنیں کٹاناہی نہیں بلکہ تمام مصلحتوں کو قربان کر دینا بھی ہے۔ظاہری زندگی کو ترجیح دینے والوں کا نام تاریخ میں نہیں ملتا۔ دوسری طرف حسینیؓ جانثارکربلا میں گردنیں کٹوا کرامر ہو گئے۔اگر زندہ رہنا ہے تورسم شبیری ادا کرنا ہو گی۔واقعہ کربلا ایک وقتی حادثہ نہ تھابلکہ قیامت تک آنیوالے تمام انسانوں کیلئے حق و انصاف کی راہ پر مر مٹنے کا ایک لافانی پیغام ہے۔امام حسینؓ کی شہادت کا یہ پیغام قیامت تک آنے والے انسانوں کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم محمد افضل شاہین نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے جن عظیم خوبیوں سے آپؓ کو نواز اتھا ان میں خوف خدا ، فیاضی و سخاوت، زہد و تقویٰ، شجاعت و بہادری اور علم پروری تھے۔ حضرت اما م حسین کی شہادت سے اختلاف و انتشار کی ایسی آندھی اٹھی جس نے بنو امیہ کی مستحکم حکومت کو الٹا کر رکھ دیا۔ اس واقعہ کی تاریکیوں نے پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور اسکے اثرات آج بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker