تازہ ترینکھیل

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، میدان آج لگے گا

دبئی(نمائندہ سپورٹس) ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔گذشتہ سال چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ میں آمنے سامنے آئیں گی، دونوں ٹیموں نے مقابلے کی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔ قومی ٹیم میں فخر زمان، بابراعظم اور شعیب ملک پر مشتمل ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن موجود ہے جب کہ بولنگ کے شعبے میں محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان پاکستانی ٹیم کے اہم ہتھیار ہوں گے۔واضح رہے کہ پریکٹس سیشن کے بعد پاکستانی ٹیم نے آج کے میچ کیلئے بھی اپنے وہی بارہ کھلاڑی برقرار رکھے ہیں جنہوں نے ہانگ کانگ کیخلاف میچ کھیلا تھا لیکن توقع ہے کہ گرین شرٹس چار فاسٹ بالرز کے ساتھ میدان سنبھالیں گے۔ ایشیا کپ میں 12 میں سے 5 بار کامیابی نے گرین شرٹس کے قدم چومے اور 5 میں ہی روہت شرما الیون نے میدان مارا ہے جبکہ 2 میچ برابر رہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 ستمبر تک توسیع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker