شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ایشیا کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ایشیا کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

دبئی (نمائندہ سپورٹس) بیٹنگ کے بعد پاکستان ٹیم کی باؤلنگ بھی فیل، عامر نے پھرتی دکھائی نہ حسن علی کی ورائٹی کام آئی۔ بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔دبئی میں جاری ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کے 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی شاندار بلے بازی، 29 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 43 اعشاریہ 1 اوور میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔  شاہینوں کے 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شکھر دھون نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا۔ کپتان روہت شرما 39 گیندوں پر 52 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے اور کلین بولڈ ہوئے۔ روہت شرما نے پاکستانی باؤلنگ اٹیک کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پر اعتماد انداز میں بلے بازی کی۔ شکھر دھون 54 گیندوں پر 46 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد امباتی رائڈو اور دنیش کارتھک نے ذمہ داری سنبھالی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔مین آف دا میچ کا ایوارڈ بھونیشور کمار کے نام رہا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: تجاوزات کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کر نے پر دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج
error: Content is Protected!!