شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مجھے یقین تھا اللہ تعالیٰ مجھے انصاف دے گا، نواز شریف

مجھے یقین تھا اللہ تعالیٰ مجھے انصاف دے گا، نواز شریف

راولپنڈی(پاک نیوز) سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف نے رہائی کے بعد جاری ہونے اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ میں بے گناہ ہوں، مجھے یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ مجھے انصاف دے گا۔اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میرا ضمیر مکمل مطمئن ہے، اللہ تعالیٰ ہمیشہ حق اور انصاف کا ساتھ دیتا ہے۔میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں، مجھے یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ مجھے انصاف دے گا۔ دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیرِاعظم سے ملاقات میں میاں شہباز شریف، مرتضیٰ جاوید عباسی، چودھری تنویر اور سردار مہتاب بھی موجود تھے

error: Content is Protected!!