شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم عمران خان کا مودی کو خط

وزیراعظم عمران خان کا مودی کو خط

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو جوابی خط لکھتے ہوئے پاک بھارت مذاکرات جلد شروع کرنے پر زور دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اچھا ہو گا کہ جنرل اسمبلی میں پاک بھارت وزرائےخارجہ بات چیت کا باقاعدہ آغازکریں۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےبھارتی ہم منصب کو خط لکھا ہے جس میں عمران خان نے بھارت سے دوستی کی خواہش کا دوبارہ اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے خط میں لکھا ہے کہ جنرل اسمبلی میں پاک بھارت وزرائےخارجہ بات چیت کا باقاعدہ آغاز کریں۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات جلد شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر تیز پیشرفت کی جائے۔ یاد رہے وزیراعظم نے یہ خط بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خط کے جواب میں لکھا ہے

error: Content is Protected!!