شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / مقبوضہ وادی میں یوم عاشورہ کے جلوسوں کو روکنے کیلئے کرفیو نافذ

مقبوضہ وادی میں یوم عاشورہ کے جلوسوں کو روکنے کیلئے کرفیو نافذ

سری نگر(ڈیسک نیوز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نہ رک سکے،،سری نگر میں محرم الحرام کے جلوس پر انڈین فورسز نے دھاوا بول دیا، متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا، قابض افواج نے پوری وادی میں کرفیو نافذ کر دیا۔مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم محرم الحرام پر بھی رک سکے،مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسزکی مذہبی معاملات میں بھی مداخلت جاری ہے۔ محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے پیش نظرکئی علاقوں میں کرفیو لگا دیا گیا۔سری نگر میں جلوس کے شرکاء اور قابض فورسزکے درمیان جلوس روکنے پر تصادم ہوا، بھارتی فوج نے کئی افراد کو اس دوران حراست میں لے لیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امرناتھ یاترا کی تو اجازت دی جاتی ہے جبکہ کشمیر میں رہتے ہوئے کشمیریوں پر مذہبی جلوس نکالنے پر پابندی لگادی جاتی ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں 1989سے ٘محرم کے جلوسوں کو محدود کر دیا گیا ہے

error: Content is Protected!!